اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادی سے انکار پر دوہرے قتل کا فیصلہ: بھائی بہن کو دو، دو بار عمر قید

19 Feb 2026
19 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے شادی سے انکار پر لڑکی فرزانہ اور اس کے منگیتر امانت کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم علی حسن اور اس کی بہن کلثوم بی بی کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا، استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر شبیر احمد خان نے گواہوں کو پیش کیا اور دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مجرم علی حسن مقتولہ فرزانہ بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم انکار پر اس نے رنجش میں آکر اپنی بہن کلثوم بی بی کے ساتھ مل کر فرزانہ اور اس کے منگیتر امانت کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں مقتولین کو شیخوپورہ میں قتل کرنے کے بعد لاشوں کو ڈرم میں ڈال کر نشتر کالونی کے علاقے میں پھینک دیا تھا، اس مقدمے کا اندراج 2023 میں نشتر کالونی پولیس نے کیا تھا۔

دورانِ سماعت ملزمان کے وکلا نے استغاثہ کے دلائل کی مخالفت کی تاہم عدالت نے شواہد کی روشنی میں دونوں مجرموں کو دو، دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے