اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کیساتھ 3 سے 4 بار ڈیل ہوئی مگر میچور نہیں ہوئی: جاوید لطیف

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تین سے چار بار ڈیل ہوئی مگر میچور نہیں ہوئی۔

ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیل کبھی عالمی قوتوں، کبھی اندرونی دباؤ پر ہوئی، سابق کرکٹرز بھی خطوط لکھ رہے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں بانی کی سہولت کاری ہورہی ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سہیل آفریدی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر رہے ہیں، مسلح جتھے بنانے سے جماعت اور ریاست کو بھی نقصان ہوتا ہے۔

شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے جواب دیا کہ بانی تحریک انصاف ڈیل کرنا چاہیں تو دو منٹ کی بات ہے، وہ ڈیل نہیں کریں گے، ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان کی آپس میں کیا بات ہوئی علم نہیں، علی امین گنڈا پور کو اس بات کو پہلے اٹھانا چاہئے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے