اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رمضان عبادت، تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے، وزیراعظم

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ رمضان عبادت، تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حقیقی عبادت کردار کی اصلاح اور باہمی ایثار کا سبق دیتی ہے، روزہ صبر، نظم اور ذمہ داری کی عملی تربیت ہے، رمضان کمزور طبقات کے احساس اور معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے، حکومت کا رمضان پیکیج مستحقین کی مدد کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مستحق افراد کو مالی امداد باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہوگی، مقصد یہ ہے کہ ہر گھرانہ سحر و افطار کی رونقیں برقرار رکھ سکے۔

وزیراعظم نے کہا اللہ ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات اور رمضان کی حقیقی روح پر عمل کی توفیق دے، دعا ہے اللہ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے