اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک 7144 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز جمعرات ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا ملک بھر مجموعی طور پر جب کہ پہلا روزہ کل اور پہلی تراویح آج ہوگی۔

دوسری جانب رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

مرکزی اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، اسپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوا، غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔

خیال رہے بنگلا دیش، بھارے میں چاند نظر آ گیا اور وہاں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔

یاد رہے کہ  سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ ہے، اسی طرح عراق، عمان، ترکیے، انڈونیشیا، ملائیشیا میں پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے