اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رمضان المبارک کی آمد، پنجاب کے تمام شہروں کو سجا دیا گیا

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہورنیوز) پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز کل جمعرات 19 فروری سے ہو رہا ہے اور پہلے روزے کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں خوشی، عقیدت اور روحانیت کی فضا قائم ہے۔

 

رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصاً پنجاب کا قریہ قریہ اور شہر شہر استقبال کے لیے سجائے گئے ہیں، جہاں مختلف اضلاع میں مساجد، بازاروں، شاہراہوں اور اہم مقامات پر خصوصی روشنیوں اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صوبے کے بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے قصبوں تک ہر طرف چراغاں اور رنگ برنگی لائٹس کا دلکش منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

راولپنڈی میں استقبالِ رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر کی بڑی شاہراہوں، مارکیٹوں اور چوراہوں پر ’رمضان نگہبان‘ کے نیون سائن جگمگا رہے ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس پر رنگ برنگ روشنیاں لگائی گئی ہیں۔

اسی طرح مختلف سڑکوں کے کنارے نصب پولز پر اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ روشن و تاباں ہیں جو رات کے وقت روح پرور منظر پیش کرتے ہیں، ہر بڑی سڑک کے کنارے درختوں پر رنگین روشنیوں سے سماں بندھ گیا ہے جبکہ مارکیٹوں کے داخلی راستوں پر رمضان المبارک تھیم کے تحت محرابی لائٹنگ عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اُدھر چکوال اور تلہ گنگ میں گلیاں، بازار اور مرکزی شاہراہیں خوبصورتی سے سجا دی گئی ہیں، ’نگہبان رمضان بازار‘ اور ’نگہباں دسترخوان‘ میں روشن آرائشی محرابیں اور خصوصی لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد سجاوٹ دیکھنے کیلئے رخ کر رہی ہے۔

اسی طرح اٹک، خوشاب، میانوالی اور فیصل آباد میں بھی بازاروں کی سج دھج دیدنی ہے، بہاولپور، ننکانہ صاحب، سرگودھا، وہاڑی، گجرات اور مظفر گڑھ میں رنگ برنگ روشنیاں رمضان المبارک کی رونقیں بڑھا رہی ہیں۔

مزید برآں خانیوال، لودھراں، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی رمضان کی خوشیوں کے پیش نظر خصوصی لائٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سیاحتی مقام مری کی بل کھاتی سڑکیں بھی رمضان کی مناسبت سے روشنیوں میں نہا گئی ہیں، جہاں شام ڈھلتے ہی خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

متعدد شہروں میں ریڑھی بازاروں، سہولت بازاروں اور خصوصی رمضان بازاروں میں بھی چراغاں کیا گیا ہے، جگہ جگہ دسترخوان اور سستے بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش مناسب نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی یہ سجاوٹ نہ صرف روحانی جذبے کو تقویت دیتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی اور صفائی کے خصوصی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ شہری سکون اور اطمینان کے ساتھ اس بابرکت مہینے کا آغاز کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے