اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ فلکیاتی اعداد و شمار سامنے آ گئے

17 Feb 2026
17 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا، فلکیاتی اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

 

ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے کہا ہے کہ رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے، فلکیات کے ماہرین نے کہا کہ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 جمعرات کو متوقع ہے۔

فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی اور 18 فروری (29 شعبان) کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔

ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس کی وجہ سے چاند آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے