اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.50 قیمت فروخت : 280.00
  • یورو قیمت خرید: 331.65 قیمت فروخت : 332.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.24 قیمت فروخت : 381.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.02 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.32 قیمت فروخت : 205.69
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.09 قیمت فروخت : 917.73
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 527800 دس گرام : 452500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 483813 دس گرام : 414789
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8103 دس گرام : 6954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی، احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس میں احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹرز  کے معائنے کے دوران پارٹی نمائندہ نہ ہونے پر تنقید کی گئی، کچھ ارکان  نے ایک بار پھر علیمہ خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ارکان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی  نے قاسم زمان کا نام دیا تو انہیں جانا چاہئے، کسی بھی معائنے میں فیملی کا ہونا ضروری ہے، حکومت علیمہ خان سمیت کسی بہن کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

ذرائع  نے بتایا کہ اجلاس میں محمود خان اچکزئی کا پیغام بھی بتایا گیا، محمود خان اچکزئی  نے احتجاج مسلسل پرامن رہنے کی تجویز دی۔

ارکان  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر فیصلہ لیں پارٹی ان کے ساتھ ہے، یہ سیاسی معاملہ ہے بانی پی ٹی آئی کے خاندان کی مداخلت کم کی جائے، احتجاج سے متعلق پالیسی میں ابہام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے