اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا: صدر مملکت

15 Feb 2026
15 Feb 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا۔

پنجاب کے شہر صادق آباد کے نواز آباد میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچے میں سندھ حکومت یونیورسٹی بنائے گی، یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے، میں چاہتا ہوں میڈیکل یونیورسٹی بنے۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ اور آنے والی نسل سرمایہ ہیں، فنڈز کے لیے چیف منسٹر سندھ سے بات کروں گا، میاں صاحب سے بھی بات کروں گا، یوسف رضا کو پی ایم اور مخدوم کو گورنر بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی دی تھی، میں نے اپنی پیدائش پر اذان کے بعد گولیوں کی آوازیں سنی، جیل میں قید لیڈر اب بہانے ڈھونڈ رہا ہے، بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نہیں نظر آتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے بھٹو سے سیاست سیکھی، ہم نے بھی سیکھی، کافی دوست ممالک نے کہا واپس نہ جائیں، پہلے حملے کے بعد بی بی نے کہا عوام سے وعدہ کیا پاکستان جاؤں گی،بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں نہیں تھا ایسا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ گاڑی میں بیٹھی میں نے منع کیا کہ ضرورت نہیں جانے کی، مگر وہ نہ ڈرنے والے بھٹو کی بیٹی تھی، ہم نے سوات میں جھنڈا لگایا، مجھے پتہ تھا پیچھے بیٹھا بنیا ہمارے بچوں کو گمراہ کر رہا ہے، ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا، جیل تو دو سال بعد پوچھتی، ابھی ڈیڑھ سال ہوا، جیل مردوں کی طرح کاٹو عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، بی بی نے 24 سال کی عمر میں جیل کاٹی، پانچ سال سکھر جیل میں بند رہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مرد ہیں، ہمارا کیا، ایک نہتی لڑکی کھڑی ہو گئی، عوام اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی، جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، جب میں پیدا ہوا تو اذان کے بعد گولیاں سنیں، ان سے نہ ڈراؤ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ تو انڈیا سے آئے، ہمارے بڑوں کی تو سات سو سال سے قبریں ہیں پہلے پاکستان ہمارا ہے، پھر آپ کا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے