اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.55 قیمت فروخت : 280.05
  • یورو قیمت خرید: 333.01 قیمت فروخت : 333.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.08 قیمت فروخت : 382.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.79 قیمت فروخت : 207.16
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 526200 دس گرام : 451100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 482346 دس گرام : 413505
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8424 دس گرام : 7230
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے خلاف کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا، بھارتی اسسٹنٹ کوچ

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے کہا ہے کہ کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 2 ہفتوں سے موجود ہے۔

پاکستانی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، ہم  نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع ملنے پر خوشی ہے،  ہماری پوری توجہ صرف بہترین انداز میں کھیلنے پر ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے بھارت کا نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف مقابلہ ہو گا۔

بنگلا دیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء میں شرکت پر بھارت میں اپنی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی جسے آئی سی سی  نے مسترد کر دیا تھا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی  نے بنگلا دیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلا دیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے