09 Feb 2026
(ویب ڈیسک) دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف دہشت گردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ ملزمان کی جانب سے صحتِ جرم سے انکار کیا گیا ہے۔
عدالت میں رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
