اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ورلڈ بینک کا پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(لاہور نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے سعودی عرب میں ورلڈ بینک کی ایم ڈی اینا بجردے سے ملاقات کی، جس میں سالانہ الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومی کے موقع پر ہوئی۔

الولا کانفرنس میں اُبھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش اہم معاشی مسائل اور مواقع پر بات کی جاتی ہے، ملاقات میں کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور مالیاتی اصلاحات پر گفتگو کی گئی،اینا بجرڈے نے پاکستان کے 20 ارب ڈالر کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ورلڈ بینک کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اینا بجرڈے نے پروگرام کے ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے موثر عمل درآمد کی اہمیت کو اُجاگر کیا، اِس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اُنہوں نے زور دیا کہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے کردار اور تعاون ضروری ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے