اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری انتہائی کم، فافن کی رپورٹ جاری

07 Feb 2026
07 Feb 2026

(لاہور نیوز) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

 

فافن کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 23 ویں اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کی حاضری انتہائی کم رہی۔رپورٹ کے مطابق 12سے 22 جنوری تک جاری اجلاس 7 نشستوں پر مشتمل تھا، وزیراعظم 23 ویں اجلاس میں مکمل غیر حاضر رہے، اپوزیشن لیڈر نے تقرری کے بعد چاروں اجلاسوں میں شرکت کی۔

فافن کے مطابق کابینہ میں صرف ایک وزیر نے تمام نشستوں میں شرکت کی، 7 وزرا پورے اجلاس میں ایک بھی نشست میں شریک نہ ہوئے، 7 نشستوں پر مشتمل اجلاس میں صرف 56 اراکین کی حاضری پوری رہی۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 47 اراکین پورے اجلاس میں غیر حاضر رہے، چھٹی نشست میں سب سے زیادہ 222 اراکین نے شرکت کی، چھٹی نشت میں حاضری 67 فیصد رہی۔

فافن کے مطابق تیسری نشست میں سب سے کم صرف 135 اراکین ایوان میں موجود رہے، 332 میں سے 276 اراکین نے کم از کم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے