اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا سیف سٹی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کرتے ہوئے بسنت کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

سینئر صوبائی وزیر  مریم اورنگزیب نے بسنت کے موقع پر سیف سٹی کے ذریعے سخت نگرانی کے انتظامات کا جائزہ لیا، سینیئر صوبائی وزیر کو لاہور میں بسنت کے تین دنوں کے دوران ٹریفک، شہر میں آمد و رفت اور نگرانی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی.

بریفنگ میں کہا گیا کہ بسنت کے تین دن کے دوران 519 بسیں شہریوں کو مفت آمد و رفت کی سہولت دیں گی، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سپیڈو، ریڈ، گرین، الیکٹرو اور ہائر ایجوکیشن کی بسیں اس آپریشن میں حصہ لیں گی۔

شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت دینے کے لیے 6000 یانگو رکشے فری سروس دے رہے ہیں، رکشہ سروس سے روزانہ 6 لاکھ افراد محفوظ اور آسان سفر کر سکتے ہیں۔بسنت کے موقع پر 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگ چکے ہیں،  510 ناکے لگائے گئے ہیں، تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے  گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کے کیمرے اور ڈرون بسنت کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے