اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بسنت فیسٹیول: کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1600 مقدمات درج کئے، آئی جی پنجاب

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کی آمد پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے موچی گیٹ کا دورہ کیا اور کہا کہ بسنت فیسٹیول کے موقع پر کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1600 مقدمات درج کئے ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم  نے بسنت کے  سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران و دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی لاہور نے آئی جی کو بسنت کے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم  نے  لاہور پولیس کو محفوظ بسنت یقینی بنانے کے لئے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب پولیس نے لاہور میں محفوظ بسنت کے لئے مکمل تیاری کی ہے، لاہور پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1600 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ لاہور میں بسنت فیسٹیول کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں دیگر شہروں سے بسنت فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد کے پیش نظر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، لاہور کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے 3 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دھاتی و کیمیکل ڈور کے استعمال اور کسی بھی حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا، ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سرویلنس شروع کر دی گئی ہے، شہری قانون کی پابندی کریں، خلاف ورزی پر بچنا مشکل ہو گا، کسی کو ریلیکس ماحول نہیں ملے گا، ضرورت کے مطابق بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے