اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ بھاٹی گیٹ کیس: عدالت کا تفتیشی افسر پر اظہارِبرہمی، تحریری حکم جاری

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی کے گر کر جاں بحق ہونے کے کیس میں سینئر مجسٹریٹ شفقت عباس نے گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ تفتیشی افسر نہ تو عدالتی احکامات پر عمل کر سکا اور نہ ہی مقررہ مدت میں تفتیش مکمل کی، تفتیشی افسر کا روایتی اور غیر سنجیدہ رویہ نہ صرف ملزمان بلکہ جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کے لواحقین کیلئے بھی تکلیف دہ ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر کی نااہلی کے باعث معاملے کو بغیر کسی نتیجے پر پہنچے چھوڑا نہیں جا سکتا، انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے متعدد ہدایات کے ساتھ مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تحریری حکم میں واضح کیا گیا کہ تفتیشی افسر واسا اور سول انتظامیہ کی ممکنہ غفلت کے پہلو پر بھی تفتیش کرے گا، جبکہ ملزم سلمان کے کردار کے حوالے سے مکمل اور ٹھوس تفتیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے خبردار کیا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کی کسی بھی عمومی یا غیر سنجیدہ درخواست پر مزید جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے