اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بسنت پر لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں تعطیل بارے اہم فیصلہ

05 Feb 2026
05 Feb 2026

لاہور: (محمد اشفاق) بسنت پر لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں تعطیل بارے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں بسنت کے باعث عدالتی تعطیلات نہیں ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں 6اور 7 فروری کو معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی، عدالتیں کھلی رہیں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی 6 اور 7 فروری کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو عدالتیں دو روز بند رکھنے کی تجویز دی تھی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ کی تجویز مسترد کر دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے دو روز عدالتیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ 6 اور 7 فروری کو لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے