05 Feb 2026
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مضبوط پاکستان ہی آزادی کشمیر کا ضامن ہے۔
لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر 2 ایٹمی ملکوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد جاری ہے، کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحد ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیو اور جینے دو کے اصول پر رہنا چاہتا ہے، اس حوالے سے نواز شریف نے بہت بڑی کوشش کی، اگر نواز شریف کی اس کوشش کو چلنے دیا جاتا تو آج حالات بدل گئے ہوتے، ہم نے بہت سے سنہری مواقع گنوائے ہیں۔
