اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم اورنگزیب کا موچی گیٹ بازار کا دورہ، بسنت کی بحالی پر خوشی کا اظہار

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موچی گیٹ بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر کامران لاشاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران مریم اورنگزیب نے بازار کا جائزہ لیا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی،  ان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور میں بسنت کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں اور لاہوریوں کو ان کا خوبصورت تہوار واپس مل گیا ہے، موچی گیٹ کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں اور لاہور کے نوجوان سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہوریوں کو بھی چاہئے کہ وہ بسنت کے موقع پر قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ یہ تہوار محفوظ انداز میں منایا جا سکے، انہوں نے اعلان کیا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران شہر بھر میں ٹرانسپورٹ بالکل فری چلے گی، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور ینگو رکشے شہریوں کو مفت سروس فراہم کریں گے۔

انہوں نے لاہور کے باسیوں کو خوبصورت تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ 6، 7 اور 8 فروری کو موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈ لگانا لازمی ہو گا، بسنت کو محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ اس کی رونقیں برقرار رہ سکیں۔

سینئر صوبائی وزیر  نے مزید کہا کہ پتنگ اور ڈور کی سپلائی دوسرے شہروں سے کل تک لاہور پہنچ جائے گی، فیصل آباد، قصور اور ملتان سے سپلائی کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سپلائی لاہور پہنچنے کے بعد پتنگ اور ڈور کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ شہر میں سامان کی سپلائی کو ممکن بنائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے