اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ کر دی۔

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ بلنگ میکانزم تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

لیسکو کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہو گا جبکہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا، ایکسپورٹ ایم ڈی آئی زیادہ ہونے پر یونٹس ایڈجسٹ کرنے کا نیا فارمولہ متعارف کروایا گیا ہے، سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی۔

لیسکو کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ غلط یا نامکمل ڈیٹا پر بلنگ میں مسائل کا خدشہ ہے۔

لیسکو آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے تمام افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے نیٹ میٹرنگ صارفین کے مالی فوائد مزید محدود ہونے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے