اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت میں نئی تاریخ رقم

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت کے معاملے میں ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم ہو گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ایک سال کے گلوبل میڈیا رائٹس (مائنس انڈیا ریجن) ولی ٹیکنالوجیز کو مل گئے۔ ولی ٹیکنالوجیز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگائی، گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صفِ اوّل کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہی ہے، انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاسی ہے۔ لیگ کی مسابقتی اور معیاری کرکٹ نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

سلمان نصیر نے کہا کہ نئے معاہدے نے لیگ کی بزنس گروتھ پر ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے، ولی ٹیکنالوجیز کو ریکارڈ توڑ بولی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بولی میں ریکارڈ اضافہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

فرنچائزز، کھلاڑیوں اور شراکت داروں کا لیگ کو عالمی برانڈ بنانے میں بنیادی کردار رہا، 2016 سے اب تک پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور سپانسرشپس میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا ہے۔

عالمی سطح پر شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی رسائی میں مزید توسیع کی گئی ہے، اب پی ایس ایل کے میچز دنیا بھر میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر دیکھے جائیں گے، سی ای او ولی ٹیکنالوجیز محمد احسن طاہر کا کہنا ہے کہ یہ ہر پاکستانی کی فتح ہے جو ’میڈ ان پاکستان‘ ٹیکنالوجی پر یقین رکھتا ہے، ولی ٹیکنالوجیز کے پاس پی ایس ایل کے لیے کافی منصوبے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے