اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت پر چھتوں کی ڈرون کیمروں سے انسپیکشن، میزبان چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ بسنت کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈرون کیمروں کے ذریعے چھتوں کی انسپیکشن جاری ہے اور ہر اس چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے جہاں پتنگ بازی کی میزبانی کی جائے گی۔

کمشنر لاہور کے مطابق کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہر میزبان مقام اور روف ٹاپ پر این او سی کی جانچ کریں گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، انتظامیہ کے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ہی پتنگ بازی کیلئے چھتوں کی رجسٹریشن ممکن ہو گی۔

مریم خان  نے واضح کیا کہ ایس او پیز کے تحت مخصوص تعداد سے زائد افراد کو چھت پر اکٹھا کرنے کیلئے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا، شہریوں کی حفاظت اور ان کی خوشیوں کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

کمشنر لاہور  کے مطابق بسنت کے ضابطہ اخلاق اور قوانین کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ طلبہ میں ذمہ دارانہ رویے کو فروغ دیا جا سکے، باشعور اور ذمہ دار شہری انتظامی کاوشوں کے ساتھ مل کر اس خوبصورت تہوار کے احیاء کا باعث بن سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ریڈ زون سمیت شہر کے تمام علاقوں میں سیل پوائنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جبکہ اب تک 2 ہزار 276 سے زائد سیلرز کو این او سی جاری کئے جا چکے ہیں اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے