(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
شہر لاہور کا موسم خشک ہے جبکہ سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 188 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرینِ صحت نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
