اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر کے نرخوں میں 8 روپے اضافہ، قیمت 548 روپے کلو مقرر

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر کے نرخوں میں 8 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صافی گوشت شہریوں کو 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو مقررہ نرخوں سے زائد ہے، زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 364 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازاروں میں زندہ برائلر کی قیمت 378 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی، انڈوں کی قیمت بدستور 337 روپے فی درجن برقرار ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 990 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے باعث عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے