اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں 6، 7، 8 فروری کو بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں 6، 7، 8 فروری کو بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔

 

پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی، لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں قابلِ اجازت پتنگ سازی مواد بنانے کی اجازت دی گئی۔

حکومت پنجاب نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت منظوری دی، ان 4 اضلاع میں مینوفیکچررز متعلقہ ڈپٹی کمشنر کیساتھ رجسٹر ہوں گے۔

تمام مینوفیکچررز حکومت پنجاب کے e-Biz پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروائیں گے، رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف کائٹ فلائنگ رولز کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے۔

رجسٹرڈ مینوفیکچررز صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز یا سیلرز کو پتنگیں اور ڈور فروخت کر سکیں گے، تیار کردہ پتنگیں اور ڈور صرف لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو استعمال کیلئے فروخت کی جا سکیں گی، ان 4 اضلاع میں تیار کردہ پتنگ بازی کا سامان لاہور کے علاوہ کسی اور ضلع میں فروخت یا استعمال نہیں ہو گا۔

فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں صرف مینوفیکچررز کی رجسٹریشن ہو گی، ان 4 اضلاع میں ٹریڈر یا سیلر کے طور پر رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو منظوری کے مطابق انتظامات کی ہدایت جاری کر دی گئی، واضح رہے کہ 6، 7، 8 فروری کو بسنت کی اجازت صرف لاہور کیلئے دی گئی ہے، مقررہ تواریخ سے قبل اور پنجاب کے کسی اور ضلع میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے