اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 11 غیر رجسٹرڈ پتنگ فروش گرفتار

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) راوی روڈ اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 11 غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1520 پتنگیں اور 27 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان بغیر ٹریڈ لائسنس، سیلر لائسنس اور مینوفیکچرنگ لائسنس کے غیر قانونی پتنگیں اور ممنوعہ کیمیکل ڈور خرچیاں مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس  نے کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 900 پتنگیں اور 17 ممنوعہ کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب راوی روڈ پولیس  نے مختلف مقامات سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 620 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی کے لئے لوڈر ٹرک، رکشے اور اپنی گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ گورنمنٹ سے منظور شدہ ڈیلر ہی بار کوڈ والی پتنگیں اور ڈور فروخت کر سکیں گے اور پتنگ بازی و اس کی خرید و فروخت گورنمنٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے