اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

داتا دربار آنے والے زائرین کی جیبیں صاف کرنے والا چور گرفتار

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) داتا دربار آنے والے زائرین کی جیبیں صاف کرنے والے ایک شاطر چور کو ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ شہری کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پرندہ مارکیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو ریکارڈ یافتہ ملزم ہے، سرگودھا اور لاہور پولیس کو سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈولفن ٹیم  نے شہری کا چوری شدہ موبائل برآمد کر کے ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔

ایس پی ڈولفن  نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں پٹرولنگ کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے