اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہورجنرل ہسپتال کے قیام کو 67 برس مکمل،خصوصی تقریب کاانعقاد

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(ویب ڈیسک)لاہورجنرل ہسپتال کے قیام کو 67 برس مکمل ہوگئے، پروفیسر فاروق افضل نے اس موقع پرکیک کاٹا ۔

ہسپتال کے 67 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پرنسپل کالج آف نرسنگ ثمینہ کوثر ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح ، سینئر فیکلٹی ممبرز، ڈاکٹرز اور نرسنگ انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی،تقریب کا آغاز ایل جی ایچ کی مثالی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے سے ہوا، جبکہ اس تاریخی سفر کی یاد میں کیک بھی کاٹا گیا۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال کو انسانی جان کے تحفظ اور دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال اپنے قیام سے آج تک لاکھوں مریضوں کے لیے امید اور شفا کا مرکز رہا۔

 پروفیسر فاروق افضل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی صحت دوست پالیسیوں کے تحت ہسپتال میں جدید طبی آلات کی فراہمی اور علاج کے معیار میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماہر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جنرل ہسپتال اب پورے ملک سے آنے والے مریضوں کے لیے ایک قابلِ اعتماد نام بن چکا ہے، ہسپتال کو طبی تحقیق اور تدریس کے میدان میں مزید ترقی دے کر عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جنرل ہسپتال کی ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ادارے کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا گیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے