اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف فتح کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے: شہباز شریف

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ میں فتح کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں بالخصوص بولرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ایسی ہی لگن سے محنت کرتی رہی تو سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ان کی ٹیم اور کوچز بھی اس فتح پر لائقِ تحسین ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی نیک تمنائیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے