اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم پسندیدہ کرکٹر، چانس بنا تو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہوں گا: اونر حیدرآباد فرنچائز

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے کوچنگ کی ذمہ داری آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو سونپ دی۔

 

حیدرآباد ٹیم کے اونر فواد سرور نے امریکا سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کریگ وائٹ اور گرانٹ بریڈ برن سسٹنٹ کوچز ہوں گے جبکہ کوچ کی ذمہ داری جیسن گیسپی کو دی گئی ہے۔

فواد سرور کے مطابق غیر ملکی کوچز کی تقرری سے کھلاڑیوں کو خاصہ فائدہ ہوگا، قیادت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا قیادت میں پاکستانی یا غیر ملکی کسی کا کوئی حق نہیں کہ نام بڑا یا سینئر پلیئر ہے تو اسے ہی ذمہ داری ملے گی، ہمارا اپنا ایک طریقہ کار ہے جس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

ٹیم اونر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اگر چانس بنا تو ہم انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے، فی الحال کسی اور کھلاڑی کے بارے میں نہیں سوچا، جب پتہ چلے گا کہ کس ٹیم نے کسے برقرار رکھا ہے تب ہی کوئی فیصلہ کرسکیں گے۔

فواد سرور نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹ سائنگ کے لیے میرے ذہن میں کئی نام ہیں لیکن ان کھلاڑیوں کی مصروفیات بھی دیکھنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچز اور مینجمنٹ اس پر کام کر رہے ہیں، مختلف اچھے کھلاڑیوں سے رابطے کیے گئے ہیں، البتہ ابھی میں کسی کا نام نہیں بتا سکتا کیونکہ بات چیت جاری ہے۔

فواد سرورکا کہنا تھا کہ اگر پی ایس ایل کی ٹیم 2 ارب روپے میں بھی ملتی تو ضرور خریدتا، ٹیمیں فروخت کرنے سے قبل پی سی بی نے اچھے روڈ شوز کیے، ان کیلئے مومینٹم بھی بنا، البتہ ہم نے اس سے پہلے سے ٹیم خریدنے کا سوچ لیا تھا، ہم نے بڈنگ سے پہلے اپنا ہوم ورک کیا ہوا تھا، اپنی ورکنگ کے حساب سے ہمیں اندازہ تھا کہ بڈ کہاں تک جا سکتی تھی۔

ٹیم اور لوگو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم کا مکمل نام اور لوگو کا سوچا ہوا ہے بس لانچنگ کیلئے درست موقع کا انتظار کر رہے ہیں، امریکا میں میچز کا پی سی بی کا کبھی ارادہ ہوا تو ہرممکن تعاون کریں گے۔

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں میں تصادم کے حوالے سے فواد سرور نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری دلچسپی پی ایس ایل میں ہے، اس دوران کوئی اور ایونٹ ہو رہا ہو تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم جس کام میں شامل ہوں گے اسے بہت اچھے انداز میں کریں گے، یہاں کافی اچھا ٹیلٹ ہے، ان میں سے جو پلیئرز طریقہ کار پر پورا اترے ہماری پوری کوشش ہو گی کہ انہیں پی ایس ایل کی اپنی ٹیم میں بھی شامل کریں۔

فواد سرور نے بتایا کہ ہم نے امریکا میں زبردست نیوٹریشنسٹ اور ٹرینرز رکھے ہوئے ہیں، ہم ٹیکنالوجی کا بھی اچھا استعمال کرتے ہیں، پی ایس ایل میں بھی آپ فرق دیکھیں گے، میں نے یہ سنا ہے کہ بات ہوئی ہے اتنے برس سے کوئی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ تھا اب جانا پڑے گا، کھیلوں میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئں، جب کوئی نئی ٹیم آئے تو نئے طریقے سے آغاز کرنا پڑتا ہے۔

مزید برآں ان  کا کہنا تھا کہ ذاتی طورپر میں پی سی بی کے فیصلے سے خوش ہوں لیکن اچھا یہی ہوتا کہ کوئی ریٹینشن نہیں کی جاتی اور زیرو سے آغاز ہوتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے