اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہورنیوز)ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بناسکی، مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 36رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 23، میٹ رینشا نے 15، مچل اوون نے 8، میتھیو شارٹ نے 5، جوش فلپ نے 12 جبکہ جیک ایڈورڈز نے 5رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب احمد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم میں لاہور میں ہونیوالے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 40 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بناکر چلتے بنے، قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 123 کے مجموعی سکور پرگری جب بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 10، عثمان خان 18 ، شاداب خان ایک اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے