اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

احمد علی بٹ کی بھارتی مصنف و شاعرجاوید اختر پر کڑی تنقید

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی امید نہیں کرسکتے۔

احمد علی بٹ ایک بہترین اداکار، میزبان اور کامیڈین کے طور پر جانےجاتے ہیں، اداکار پاکستان کے مقبول ڈراموں اور کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہربھی دکھا چکے ہیں۔

ان دنوں وہ اپنے یو ٹیوب پر پوڈکاسٹ کرتے ہیں جہاں وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر وائرل اور متنازع موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

حال ہی میں احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی اداکار جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر کھوچکے ہیں، اب مجھے لگتا ہے کہ وہ فن کے لیے ایک داغ بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے، ہم نے ان کی بہت عزت کی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف بہت کچھ کہا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک پُرسکون انسان ہوں، لیکن جب آپ کسی کو اتنی عزت دیں اور وہ اس کے جواب میں نفرت دے، تو پھر وہ اس ٹرولنگ کا مستحق ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے