اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صائمہ قریشی نے سنگل رہنے کے فائدے بتا دیے، مداحوں میں بھی بحث چھڑ گئی

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے اپنی سنگل زندگی پر بات کرتے ہوئے اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں سے پردہ اٹھایا ہے۔

 دو دہائیوں سے شوبز سے وابستہ صائمہ قریشی کو خاص طور پر منفی کرداروں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، جبکہ وہ معروف اداکار فیصل قریشی کی کزن بھی ہیں۔ صائمہ قریشی طلاق کے بعد سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور تین جوان بیٹوں کی ماں ہیں۔

حال ہی میں وہ نجی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے غیر شادی شدہ زندگی گزارنے کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کی میزبان نے جب کہا کہ ہمارے کئی سنگل دوست بہت خوش نظر آتے ہیں، آپ کے لیے سنگل ہونا کیسا ہے اور کن مشکلات کا سامنا رہتا ہے؟ تو صائمہ قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے معاملے میں وہ مکمل طور پر اکیلی ہیں کیونکہ نہ والد ہیں اور نہ بھائی، اس لیے گھر کے تمام کام وہ خود ہی کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر سنگل ہونے کا مطلب غیر شادی شدہ ہونا ہے تو ان کے خیال میں ایسی خواتین زیادہ خوش رہتی ہیں اور شاید اسی وجہ سے زیادہ لمبی عمر بھی پاتی ہیں، کیونکہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوتا جو مستقل ذہنی دباؤ دے۔

انہوں نے کہا کہ ہر رشتے میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب بحث شروع ہو جاتی ہے، جبکہ سنگل رہ کر انسان نسبتاً پُرسکون زندگی گزار سکتا ہے۔ صائمہ کے بقول یہ زندگی مکمل طور پر بے عیب نہیں، مگر کئی حالات سے کہیں بہتر ضرور ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں کسی کو جواب دہ نہیں ہونا پڑتا، وہ اپنی مرضی سے باہر جا سکتی ہیں اور کوئی انہیں روک ٹوک نہیں کرتا، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہر وقت پارٹی کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سنگل ہونے کے بھی فائدے ہیں اور نقصانات بھی، مگر مجموعی طور پر وہ اس طرزِ زندگی کو مثبت انداز میں دیکھتی ہیں۔

صائمہ قریشی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان سنگل زندگی کے حوالے سے نئی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے