اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ جویریہ عباسی کا شوہر کے ساتھ فوٹو شوٹ، صارفین کی کڑی تنقید

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(ویب ڈیسک) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کے ہمرا بولڈ تصاویر پوسٹ کیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے اپنی بیٹی کا فرض ادا کرنے کے بعد حال ہی میں دوسری شادی کی تھی، وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سیر پر دبئی گئیں جہاں انسٹاگرام پر انہوں نے دبئی سفر کی تصاویر شیئر کی ہیں اداکارہ کروز پر سمندر کی سیر پر تھی۔

جویریہ نے سرخ رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے شوہر عدیل حیدر جینز کی پینٹ، کوٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ جوڑے نے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔

سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا مغربی لباس بالکل پسند نہ اور انہوں نے اسے کسی فیشن میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی عمر دیکھیں اور لباس دیکھیں جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا یہ لباس ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے سٹائل اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 52 سالہ جویریہ عباسی نے گزشتہ سال اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل وہ اداکار شمعون عباسی کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی بھی ہیں جو خود بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے