اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، لاہور میں سیریز کے تین میچز کھیلے جائینگے، جن کے دوران شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کی سکیورٹی پر 9 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیز اور 73 ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 351 اپر سبارڈینیٹس اور 188 لیڈی کانسٹیبلان سمیت 6 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان میچز کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سیریز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں اور آمد و رفت کے روٹس پر سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی جبکہ خواتین شرکاء کی چیکنگ لیڈیز پولیس کے ذریعے کی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے الرٹ ہے اور میچوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے