اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر سلفیوں و سمگل شدہ اشیاء کی تشہیر پر نوٹس

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سلفیوں اور ضبط شدہ سمگل شدہ اشیاء کی تشہیر پر سخت نوٹس لے لیا۔

غیر مجاز سوشل میڈیا استعمال کی روک تھام کیلئے ایف بی آر  نے کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے افسران اور اہلکاروں کیلئے واضح ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین، خاص طور پر کسٹمز افسران اور اہلکار، پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال نہیں کر سکتے، یہ اقدام گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کے تحت سوشل میڈیا کے غیر مجاز استعمال کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایف بی آر  نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے اور 25 اگست 2021 اور 2 ستمبر 2024 کے آفس میمورنڈمز تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دیئے ہیں، ان نوٹیفکیشنز میں واضح کیا گیا ہے کہ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کے پابند ہوں گے۔

ہدایات کے مطابق کسی بھی سرکاری معاملے، آراء یا معلومات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہو گا، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ادارہ جاتی ساکھ کے تحفظ، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور سرکاری معلومات کو غیر مجاز تشہیر سے بچانے کیلئے کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے