28 Jan 2026
(ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کے بجلی کے بل دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے پی پی ایم سی کے مراسلے کی روشنی میں صارفین کے ایکسپورٹ یونٹس کو بلوں سے غائب کر دیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو ریلیف نہیں مل سکا، اب ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے حساب سے صارفین کو کریڈٹ دینے کیلئے بلوں کی دوبارہ پرنٹنگ کی جائے گی۔
پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) نے ایکسپورٹ یونٹس اور ایم ڈی آئی ریڈنگ فارمولا پر دوبارہ پرنٹنگ کی ہدایت جاری کی ہے۔
لیسکو میں سولر سسٹم والے صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ 20 جنوری کو لی گئی تھی، لیکن اس ریڈنگ کے بعد ایکسپورٹ یونٹس کو غائب کر کے صرف امپورٹ یونٹس پر بلنگ کر دی گئی تھی، جس پر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
