اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راشد نسیم 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(لاہور نیوز) راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور آفیشل ویب سائٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوئے۔

راشد نسیم نے انگلینڈ کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈز کی بھی منظوری دے دی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کا ایک انوکھا ریکارڈ بھی منظور کیا جس میں انڈے کو ہوا میں اچھال کراخروٹ کو توڑنا تھا اور پھر انڈے کو کیچ کرنا تھا۔ راشد نسیم نے جرمن ماسٹر کے ریکارڈ کو ایک منٹ میں 72 کے مقابلے میں 80 مرتبہ اخروٹ کو کامیابی سے توڑا اور انڈا بھی نہ ٹوٹا۔

راشد نسیم کے نن کیٹیگری میں ایک نئے ریکارڈ کو بھی منظور کیا ۔ جس میں نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنا تھا، راشد نسیم ایسا 36مرتبہ کرنے میں کامیاب رہے،   راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 18 مرتبہ نن چکو کو کیچ کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کو تصدیقی ای میل موصول ہوگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے