اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق سے متعلق ساس کا بیان سامنے آ گیا

28 Jan 2026
28 Jan 2026

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان کے درمیان طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اہلِ خانہ نے وضاحت جاری کر دی۔

رجب بٹ کی ساس لبنیٰ جبین  نے طلاق کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ بدستور قائم ہے، انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کے مسائل موجود ہیں تو انہیں باہمی مشاورت سے حل کیا جا رہا ہے اور ایمان رجب  نے اپنی شادی کو برقرار رکھنے کا واضح ارادہ ظاہر کیا ہے۔

انہوں  نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی عطا فرمائے، خاص طور پر ان کے بیٹے کیوان سلطان کے بہتر مستقبل کے لئے۔

انہوں  نے سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی میں مداخلت، افواہیں پھیلانے اور دھمکی آمیز رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی اور خاندانی معاملات کو عوامی بحث بنانے سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ ایسے اقدامات کے قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔

اہلِ خانہ  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احترام اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور خاندان کیلئے دعا کریں تاکہ معاملات سکون اور وقار کے ساتھ حل ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے