(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سمیت دیگر محکمے شامل ہیں۔
چیئرمین پبلک سروس کمیشن جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کی منظوری کے بعد نتائج جاری کیے گئے۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن میں ایسوسیٹ پروفیسر کی ایک آسامی پر سہیل فرید حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں چائلڈ سائیکالوجسٹ کی آسامی پر چار امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں اریبہ لطیف، اریبہ امجد، ہادیہ شامل ہیں۔
محکمہ ایگریکلچر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایگرونومی) کی ایک آسامی پر ایک امیدوار حافظ محمد افتاب حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکاؤنٹس اینڈ فنانس) کی ایک آسامی پر محمد نعیم ملک حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔
ترجمان پبلک سروس کمیشن کے مطابق تمام حتمی نتائج کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
