اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پھلوں کے دام بے لگام، سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 پھل مہنگے

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) مہنگے پھل سستے نہ ہو سکے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق چار پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

پوش علاقوں میں درجہ اول کے پھل انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ پسماندہ علاقوں میں مکس درجوں کے پھل بھی عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکے ہیں۔ 

کالا کولو پہاڑی سیب کی سرکاری قیمت 420 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول سیب 550 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، کالا کولو میدانی سیب ریٹ لسٹ میں 270 روپے فی کلو درج ہے، جبکہ یہی سیب مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو تک بک رہا ہے۔

درجہ اول کیلے کی سرکاری قیمت 200 روپے فی درجن مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 250 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے، امرود کی سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو ہے جبکہ فروخت 160 روپے تک جاری ہے۔

مسمی کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہی ہے، انگور کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر کے سرکاری نرخ 660 روپے فی کلو مقرر کئے گئے، لیکن مارکیٹ میں انگور 1150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

پیپتا کی سرکاری قیمت 340 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں یہ 550 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، کینو کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر کے سرکاری نرخ 220 روپے فی درجن مقرر کئے گئے، مگر مارکیٹ میں یہ 380 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے۔

فروٹر کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن ہے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن تک فروخت جاری ہے، قندھاری انار کی سرکاری قیمت 610 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 750 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح ایرانی کھجور کی سرکاری قیمت 510 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہ 660 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے