26 Jan 2026
(لاہور نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں یکمشت 6 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 576 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 17 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ عالمی معاشی بے یقینی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب بڑھتا ہوا رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔
