اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیر کے حملے میں ایک اور 8 سالہ بچہ زخمی،گنگارام ہسپتال میں زیرعلاج

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت میں شیر کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا جس میں 8 سالہ بچہ زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شیر کے حملے میں 8سالہ بچہ زخمی ہوا، واجد علی کھیلتے ہوئے شیروں کے قریب چلا گیا تھا، واقعہ نامناسب انتظامات اور مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فارم کے ملک عمر اقبال اور علی اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق مالکان نے واقعہ کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کی، زخمی بچے کو ابتدا میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کے ساتھ آئے افراد نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچے کا ہاتھ کسی مشین میں پھنس گیا تھا، تاہم بعد میں طبی عملے نے انکشاف کیا کہ زخم کسی جانور کے حملے کے باعث آئے تھے۔

ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کا بازو کاٹنے کا فیصلہ کیا، آزاد ذرائع سے اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ٹیم ہسپتال پہنچی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے بھی شیر کے حملے میں ایک بچی زخمی ہوئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 16 شیر پکڑ لیے تھے۔

گنگارام ہسپتال میں متاثرہ بچے کے علاج کیلئے 5 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں ہیڈ آف سرجری، دو سینئر پروفیسر، ڈائریکٹر ایمرجنسی اور ہیڈ نرس شامل ہیں۔ایم ایس گنگارام ہسپتال بھی بورڈ میں موجود ہیں۔

ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار نے متاثرہ بچے اور والدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس بچے کو ہسپتال لے کر آئی،گزشتہ روز نجی ہسپتال میں بچے کا علاج کیا گیا، نجی ہسپتال میں بچے کی بازو سرجری کی گئی، بچے کا بازو کٹ چکا ہے ،اس وقت بچے کی حالت نارمل ہے ، بچے کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے