اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار

24 Jan 2026
24 Jan 2026

(ویب ڈیسک) سکول اور کالج کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر سامنے آگئی، حکومت نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی نے پنجاب بھر کے سکولز اور کالجز کیلئے ہر سال 190 روز تعلیم مکمل کرنے کا یکساں تعلمی کیلنڈر تشکیل دینے کی سفارش کردی ہے، بچوں کو چھٹیاں انجوائے کرنے کی بجائے 190 روز تک تعلیم حاصل کرنا پڑے گی۔

 اپنی سفارتشات کے ایک حصے کے طور پر کمیٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کو 2 ماہ 15روز سے کم کرکے 6ہفتوں تک محدود کرنے کی تجویز پیش کی۔

  گزشتہ 4 ماہ میں کیے گئے اپنے تیسرے اجلاس میں کمیٹی نے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔  صوبے کے تعلیمی اداروں کو منصوبے کے تحت سالانہ 175تعطیلات ملیں گی۔

تجویز کردہ منصوبے کے تحت تعلیمی اور نصابی دنوں کی تعداد 190 ہوگی جبکہ پنجاب بھر کی نجی سکول ایسوسی ایشنز نے اس تجویز کی تائید کی ہے۔

 صوبائی سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سپیشل سیکرٹری محمد اقبال نے حکام کو ہدایت دی کہ 3روز میں یکساں تعلیمی کیلنڈر تیار کریں۔

 کمیٹی کا ماننا ہے کہ ہر سال تعطیلات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے طلبا و طالبات کی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

  خصوصاً سینئر کلاسز میں نصاب کی تعلیم مکمل نہیں ہوپاتی، چھٹیاں محدود کرنے سے تعلیمی عمل کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے