(لاہور نیوز) پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھرمیں زرعی سرکاری اراضی کاشت کے لئے دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں تاریخی فیصلے کیے گئے، نئے پراجیکٹس اور ترقی کا نیا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو اضلاع کےبعداب تحصیل سطح پربھی شاندارگرین بس چلے گی، الیکٹروبس سروس شروع کرنےکیلئےایک ہزارگرین بسیں منگوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکٹرو بس میں 25مارچ سے کیش لیس ادائیگی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیش ادائیگی کی صورت میں مسافرکوالیکٹرک بس میں زیادہ کرایہ اداکرناپڑے گا، کابینہ کی جانب سے ٹی کیش کارڈ، بینک کارڈسسٹم 25مارچ سے نافذ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ تاجرطبقے کے لئے قوانین میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔
ثقافت و لائیو سٹاک کے فروغ کیلئےتمام اضلاع میں ہارس اینڈکیٹل شوکرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہر ضلع میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی طرز پر تقریبات منعقد کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر شخص کو اس کا حق دے رہے ہیں، ہر سہولت شہر سے تحصیل اور تحصیل سے گاؤں تک پہنچ رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز جانب سے نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔
کابینہ نے 2سال میں ایک ملین نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ایکسائزٹیکسیشن اور نارکوٹیکس کنٹرول میں 216خالی آسامیوں پرکانسٹیبل بھرتی کی منظوری، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری، مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں کی منظوری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں کی منظوری، ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاو ہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری، ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کیلئےپابندی میں نرمی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
