اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تھنک فیسٹ: حنا ربانی کھر نے ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ قرار دیدی

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہور نیوز) تھنک فیسٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز آج الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہو گیا۔

افتتاحی سیشن میں پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے سابق وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ ہے، امریکہ اپنے پرانے اصول توڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین ہمارا سٹریٹجک قابل اعتماد دوست ہے، مودی کا شکریہ نہ ادا کرنے سے ہم امریکہ کے قریب ہوگئے، پاکستان نے چین سے ٹیکنالوجی سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا، چینی بیانات نہیں دیتے عمل کرتے ہیں۔

سابق وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے سپیس حاصل کر رہا ہے، سمارٹ لوگ تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہیں، افغانستان کے ساتھ بارڈر بند کرنے کے خلاف ہیں، افغانستان کے ساتھ مستقل مزاج کی پالیسی رکھیں۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم اپنی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکہ ماحولیاتی منصوبے سے نکل گیا ہے، دنیا اور اُصول مکمل طور پر تبدیل ہوگئے ہیں۔

پروفیسر ولی نصر

دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ولی نصر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہنی مون منا رہا ہے، یہ نہیں پتہ کہ پاکستان اس ہنی مون سے کیا حاصل کر رہا ہے، پاکستان پر چین کے ساتھ فوجی تعلقات پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

واضح رہے ) تھنک فیسٹ 2026 تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملکی اور عالمی سیاسی و سماجی صورتِ حال کو ماہرین موضوع بحث بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے