اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ٹی ٹی آئی پی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر عائد ٹی ٹی آئی پی (Tax on Transfer of Immovable Property) ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس فیصلے کی منظوری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ڈویلپرز کی درخواست پر دی۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ٹرانسفر آف اموویبل پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، اس کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سڑکوں، پارکس، قبرستانوں اور دیگر عوامی سہولیات کو حکومت کے نام منتقل کرنے پر لاگو ہونے والا ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باقاعدہ طور پر ٹی ٹی آئی پی ٹیکس کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ بلدیات پنجاب کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے