(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن بھیکے وال میں شیر کے بچی پر حملہ کرنے کے واقعہ کے بعد11 غیر قانونی شیروں کو تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔
برآمد جانوروں میں 5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3 بچے شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق شیروں کو نواں کوٹ کے علاقہ میں فیکٹری میں رکھا گیا تھا، فیکٹری کے نیچے ایمبرائیڈری کا کام ہوتا ہے جبکہ فرسٹ فلور پر شیر رکھے گئے۔
واضح رہے کہ بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے میں 7 سالہ بچی زخمی ہوئی تھی، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے ۔
پولیس کے مطابق بلاول اور شجاعت نامی 2 ملزمان رکشہ سے پالتو شیرنی کو اتار رہے تھے کہ اسی دوران شیرنی بپھر گئی اور 7 سالہ راہگیر بچی پر حملہ کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تھی۔
