اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ کے قریب سیف سٹی کی گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور جاں بحق

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے قریب مین فیروز پور روڈ پر سیف سٹی کی گاڑی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، سیف سٹی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی جہاں سیف سٹی کا ملازم کیمرے کی مرمت میں مصروف تھا، اسی دوران قصور سے لاہور آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہو کر سیف سٹی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔

حادثے کے باعث سیف سٹی کی گاڑی کے ڈرائیور خرم شہزاد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد پولیس  نے تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور عدنان کو موقع سے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق تھانہ کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے خرم شہزاد کی بیوہ شاہدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خرم شہزاد شاہدرہ کا رہائشی تھا اور گزشتہ پانچ سال سے سیف سٹی میں اپنی کرین چلا رہا تھا، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے