21 Jan 2026
(لاہور نیوز) سندر کے علاقہ ملتان روڈ کے قریب مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم وین میں موجود مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے آگ پر بروقت قابو پا لیا، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق وین سے 10مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ وین کا بیشتر حصہ جل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، مسافر وین پتوکی سے لاہور آرہی تھی۔
