اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

 

پنجاب کے ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں امراض قلب لیبارٹری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں دل کے مریض کو دوسری جگہ منتقل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو جھنگ میں کیتھ لیب کا قیام خوش آئند ہے، عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے، پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب بن چکی ہیں، نوازشریف کینسر ہسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسرےصوبوں کےلوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سےمستفید ہو رہے ہیں، غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے عوام علاج نہیں کرا سکتے تھے، چھ ماہ جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر پیش کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں دل کا ہسپتال ہو، پنجاب میں ایئرایمبولینس کے ذریعےسیکڑوں مریضوں کی جانیں بچائی گئیں، اعضا کی پیوند کاری کے حوالےسےمفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام کومفت ادویات کی فراہمی کےلیےاربوں روپےخرچ کیےجارہےہیں، دل کےمرض میں مبتلا ہزاروں بچوں کا مفت علاج کیا گیا، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی پنجاب کے ہسپتالوں سے مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھنگ میں واسا کے قیام سے سیوریج میں بہتری آرہی ہے، صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے آپ  کے ضلع کی گلیاں اور محلے صاف ہو رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا پہلا میڈیکل ڈسٹرکٹ بن چکا ہے جہاں سب سے پہلے ٹیلی میڈیسن پروگرام شروع ہوا جسے ہم مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے